چاول کی پیداوار بڑھانے کیلئے پنجاب حکومت کا 6.63 ارب سے 5سالہ منصوبہ شروع کردیا

630

لاہور: پنجاب میں چاول کی پیداوار اور منافع میں اضافے کیلئے صوبائی حکومت نے 6.63 ارب روپے مالیت سے پانچ سالہ منصوبہ شروع کیا ہے جس سے 15 اضلاع میں چاول کے کاشتکار فائدہ اٹھا سکیں گے۔

یہ منصوبہ سیالکو ٹ، گوجرانوالہ، شیخوپورہ، اوکاڑہ، حافظ آباد، ننکانہ صاحب، بہاولنگر، جھنگ ، نارووال، قصور، منڈی بہاوالدین، چنیوٹ، گجرات، لاہور اور فیصل آباد میں متعارف کرایا جا رہا ہے۔

محکمہ زراعت کے مطابق اس پروگرام کے تحت مذکورہ اضلاع میں زراعت کے شعبے میں ٹیکنالوجی کے استعمال کو فروغ دینا اور مکینیکل فارمنگ پر خصوصی توجہ دنیا شامل ہے۔

پروگرام کے تحت مذکورہ اضلاع میں 70 ہزار ایکڑ رقبے پر چاول کاشت کو ممکن بنایا جائے گا۔ صوبائی حکومت چاول کے کاشتکاروں کو خصوصی مراعات اور سہولیات بھی دے گی۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here