اسلام آباد: رواں مالی سال جولائی سے دسمبر کے درمیان سیمنٹ کی برآ مد میں پچھلے سال اسی دوران کی نسبت 7.48 فیصد کمی واقع ہوءی ہے۔
ادارہ برائے شماریات پاکستان (PBS) کے مطابق پاکستان نے سال 2020 جولائی سے دسمبر تک 145.265 ملین ڈالر سیمنٹ برآمد کیا جو پچھلے سال اسی دوران 157.006 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔
مقدار کے اعتبار سے سیمنٹ کی برآمدات 2.59 فیصد اضافے کے ساتھ 3671485 میٹرک ٹن سے تجاوز کر کے 3766631 میٹرک ٹن تک جا پہنچی ہیں۔
سیمنٹ کی برآمدات میں دسمبر 2019 کے دوران پچھلے سال اسی عرصے کے دوران کی نسبت 18.64 فیصد تک سالانہ کمی دیکھنے میں آءی ہے۔
PBS کے اعدادو شمار کے مطابق سیمنٹ کی برآمدات دسمبر 2019 میں 21.062 ملین ڈالر تھیں جو کہ سال 2018 میں اسی دوران 29.794 ملین ڈالر ریکارڈ کی گئی تھیں۔
یہاں یہ بات بھی قابلِ ذکر ہے کہ رواں سال کے پہلے ششماہی میں ملک کے مرنچنڈائز تجارتی خسارہ پچھلے سال کی ششماہی کی نسبت 33.67 فیصد تک گر گیا ہے۔
2020 کے جولائی سے دسمبر تک تجارتی خسارہ 11.628 بلین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا جو پچھلے سال کی ششماہی کے دوران 16.771 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔
سال 2019 میں سیمنٹ کی برآمدات 11.181 بلین ڈالر جبکہ رواں سال 11.535 بلین ڈالر بڑھیں جس سے شرح نمو میں 3.17 فیصد کا فرق ظاہر ہورہا ہے۔
دوسری طرف ملکی درآمدات میں 17.13 فیصد کمی ہوءی ہے جو پچھلے سال 27.952 بلین ڈالر تھیں جبکہ رواں سال 23.163 بلین ڈالر ریکارڈ کی گءیں۔