لاہور (نیوز ڈیسک): وزیر برائے سول ایوی ایشن غلام سرور خان نے کہا ہے کہ نئی ایوی ایشن پالیسی کے تحت رواں سال پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائن (PIA) میں مزید 5 جہاز شامل کیے جائیں گے۔
پاکستان میٹرولوجیکل ڈیپارٹمنٹ (PMD) میں میڈیا اینڈ آئی ٹی سینٹر اور موسمیاتی ہیلپ لائن 1315 کی افتتاحی تقریب سے قبل میڈیا سے بات کرتے ہوئے غلام سرور خان نے کہا کہ نئے جہاز شامل کیے جانے سے پی آئی اے کی کارکردگی اور فلائٹ آپریشن میں بہتری آئے گی۔
ایک سوال کے جواب میں وزیر سول ایوی ایشن نے کہا ہے کہ حکومت غیر ملکی ائیرلائینز جن میں Lufthansa Air, Azerbaijan Airline, Air France اور خلیج کی کچھ ریاستوں سے معاہدے کر رہی ہے۔