مراد سعید کا ملک بھر میں پاکستان پوسٹ کی فرنچائزز کھولنے کا اعلان

818

ویب ڈیسک

اسلام آباد: وزیر پوسٹل سروسز مراد سعید نے کہا ہے کہ پاکستان پوسٹ رواں برس ملک بھر میں ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کے تحت 125،000 تک فرنچائزز کھولے گا۔

انہوں نے مزید کہا، ان فرنچائزز کے قائم ہونے سے ملک بھر کے نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کرنے میں مدد ملے گی اور اس کے ساتھ ہی کاروباری سرگرمیوں میں بھی اضافہ ہو گا۔

وزیر پوسٹل سروسز نے کہا، عوام کی آسانی کے لیے ڈاک خانوں کو جدید آلات کے ساتھ اپ ڈیٹ کیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا، دفاتر سے ہوم ڈیلوری سروس شروع کی جائے گی تاکہ ضروری گھریلو اشیا گھروں میں ڈلیور کرنا ممکن ہو سکے۔

مراد سعید نے کہا، 24 گھنٹے کی سروس بھی شروع کی جائے گی جس کے تحت سہولیات جیسا کہ بلوں کی ادائیگی، پارسلز کی ڈلیوری، ترسیل زر کی وصولی اور ای کامرس کی خدمات فراہم کی جائیں گی۔

وزیر پوسٹل سروس نے کہا، ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت قریباً دو سے تین لاکھ لوگوں کو ملازمت فراہم کی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ برقی رکشے اور موٹرسائیکلیں بھی فراہم کی جائیں گی۔

مراد سعید کا کہنا تھا، اس پروگرام کا ایک اور مقصد دیہی علاقوں کی کاروباری برادری کو اس قابل بنانا ہے تاکہ ان کی رسائی شہری علاقوں تک ہو سکے اور ان کے کاروبار کا دائرہ کار بڑھ سکے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here