یو اے ای دنیا میں سب سے زیادہ پاکستانی گوشت درآمد کرنے والا ملک قرار: پی بی ایس

2018 میں سب سے زیادہ 41.89 فیصد گوشت یو اے ای ، سعودی عرب نے 2018 میں 17.88 فیصد جبکہ کویت نے 2018 میں 17.74 فیصد گوشت پاکستان سے برآمد کیا۔

682

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک):ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) نے گوشت سے متعلق اعدادوشمار جاری کر دیے ہیں، متحدہ عرب امارات (یو اے ای) پاکستان سے سب سے زیادہ گوشت درآمد کرنے والا ملک ہے۔

 پی بی ایس کے اعدادو شمار کے مطابق گوشت کی مجموعی ملکی برآمدات کا 40 فیصد سے زیادہ حصہ یو اے ای کو برآمد کیا جاتا ہے۔ اسطرح یو اے ای پاکستانی گوشت درآمد کرنے والی سب سے بڑی درآمدی منڈی ہے۔

پاکستان سے گوشت درآمد کرنے والا دوسرا بڑا ملک سعودی عرب ہے جسے مجموعی برآمدات کا 20 فیصد کے قریب گوشت برآمد کیا جاتا ہے۔

پی بی ایس نے کہا ہے کہ سال 2018ءکے دوران گوشت کی مجموعی قومی برآمدات کا 41.89 فیصد حصہ یو اے ای کو برآمد کیا گیا تھا۔

جبکہ سال 2017ءکے دوران گوشت کی 42.49 فیصد برآمدات یو اے ای کو کی گئی تھیں۔

اس طرح پاکستان سے گوشت درآمد کرنے والا دوسرا بڑا ملک  سعودی عرب ہے جسے سال 2017ءکے دوران گوشت کی 21.94 فیصد برآمدات کی گئی تھیں۔

جبکہ سال 2018ءمیں گوشت کی کل برآمدات میں سعودی عرب کا حصہ 17.88 فیصد رہا تھا۔

رپورٹ کے مطابق کویت  دنیا میں تیسرا بڑا ملک ہے جو پاکستان سے گوشت درآمد کرتا ہے۔ پاکستان نے سال 2017ءکے دوران 16.27 فیصد جبکہ سال 2018ءکے دوران 17.74 فیصد گوشت کی برآمدات کویت کو کی تھیں۔

اسی طرح گوشت کی مجموعی برآمدات سال 2017ءکے دوران 6.85 فیصد اور سال 2018ءکے دوران 7.70 فیصد ریکارڈ کی گئیں تھیں۔

مزید برآں سال 2017ءاور 2018ءکے دوران بحرین کو بالترتیب 3.86 اور 5.84 فیصد برآمدات کی گئی ہیں۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here