ہواوے نے اپنی عالمی پے منٹ سروس ’’ہواوے پے‘‘ پاکستان میں متعارف کرادی

838

اسلام آباد(نیوز ڈیسک): چینی ٹیکنالوجی کمپنی ہواوے نے نیشنل بینک آف پاکستان اور یونین پے انٹرنیشنل کے اشتراک سے پاکستان میں اپنی موبائل والٹ سروس ’’ہواوے پے‘‘ متعارف کرادی ہے۔

یہ سروس سب سے پہلے اگست 2016 میں ہواوے اور یونین پے نے چین میں متعارف کرائی تھی جس کے بعد اسے ہانگ کانگ اور روس متعارف کرایا گیا تھا اور پاکستان چوتھا ملک ہے جہاں اسے پیش کیا گیا ہے۔

اس حوالے سے ہواوے موبائل سروسز (ایم ای اے) کے مینجنگ ڈائریکٹر ایڈم شیاﺅ نے کہا نیشنل بینک آف پاکستان اور یونین پے انٹرنیشنل کے ساتھ مل کر ہم ہواوے پے کو پاکستان میں متعارف کرانے پر بہت پرجوش ہیں۔

فوٹو بشکریہ ہواوے
بشکریہ ہواوے ٹیکنالوجیز

انہوں نے کہا کہ یہ ایک اہم سنگ میل ہے، ہواوے جدید ترین ٹیکنالوجیز اور سروسز کو عالمی صارفین تک پہنچانے کا عزم رکھتی ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو ٹیکنالوجی کی جدت سے سہولت حاصل ہوسکے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here