اسلام آباد(سیدہ معصومہ): دنیا بھرکی طرح پاکستان میں بھی فری لانسنگ زور پکڑتی جا رہی ہے، تاہم پاکستانی فری لانسرزکو بیرون ممالک رقوم بھیجنے یا وصول کرنے کے حوالے سے مسلسل مسائل کا سامنا ہے۔
Payoneer سے پہلے پاکستانی فری لانسرز براہِ راست اپنے بینک اکاؤنٹس میں Express Withdrawal اور Wire Transfers کی مدد سے باہر سے رقوم منگواتے ہیں۔
لیکن اب پایونیر نے فری لانسرز کو پاکستان میں بین الاقوامی سطح پر رقوم کی ترسیل کی سہولت دینا شروع کردی ہے۔ فنڈز کی منتقلی بذریعہ MCB, Faysal Bank اور Standard Chartered کے ATMs سے کی جائے گی۔
پایونیر اپنے صارفین کو انکے موبائل والٹ میں ٹیلی کام آپریٹر جاز کی شراکت کے ساتھ 1.5 ملین روپے مہیا کر رہا ہے، موبائل والٹ کو پایونیر کے ساتھ منسلک کیا گیا ہے۔
رقوم کی منتقلی جاز کیش موبائل اکاؤنٹ کے ذریعے سے کی جائے گی، غیر ملکی وسائل سے رقم وصول کرنے والے افراد اب رقم براہِ راست اپنے موبائل اکاؤنٹس میں منتقل کر سکیں گے۔
اس حوالے سے جاز کیش نے اپنی ویب سائٹ پر لکھا ہے کہ پایونیر کی جانب سے فنڈز فری لانسرز اسی وقت اپنے اکاؤنٹس میں وصول کر سکتے ہیں۔
پایونیر کے صارفین ایک دفعہ فنڈز وصول کرنے کے بعد ان فنڈز کو یوٹیلیٹی بلز کی ادائیگی، فنڈز کی منتقلی، موبائل ٹاپ اپ حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ آن لائن پیمنٹس بھی کر سکتے ہیں۔
صارفین کے لیے پے اونئیر سے فنڈز منتقلی کی حد کم از کم 1ڈالر یا 155 روپے مقرر کی گئی ہے۔
تاہم جاز کیش کے قوانین کے مطابق یہ حد پری پیڈ سم رکھنے والے صارفین کو 15 ڈالر جبکہ پوسٹ پیڈ سم رکھنے والوں کو 25 ڈالر کی منتقلی کی اجازت ہو گی۔