کراچی(سٹاف رپورٹ): پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) میں جمعہ کے روز بھی اتار چڑھاؤ کا رجحان رہا، کے ایس ای۔100 انڈیکس نے 126 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔
پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 147 ملین ڈالر اضافے سے 18271 ملین ڈالر تک پہنچ گئے ہیں۔ اس سے پہلے یہ ذخائر 18124 ملین ڈالر (10 جنوری تک) تھے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے پاس موجود ذخائر میں 1.26فیصد اضافہ ہوا جبکہ کمرشل بینکوں کے پاس 6539.50 ملین ڈالر برقرار ہیں۔
جمعہ کو کاروبار کا آغاز ہوا تو کے ایس ای 100 انڈیکس 256.39 پوائنٹس کمی ہوئی اور انڈیکس 42250.56 پر آگیا۔ اس دورن انڈیکس میں اتار چڑھائو آتا رہا۔ انڈیکس زیادہ سے زیادہ 42707.43 پوائنٹس رہا۔
کے ایس ای 100انڈیکس 126.08 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 42633.03 پر بند ہوا۔
ادھر کے ایم آئی 30 انڈیکس 299.64 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 68956.7 پر بند ہوا۔ جبکہ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس میں اچانک 0.25 فیصد اوپرچلا گیا اور دن کے اختتام پر 29529.89 پر بند ہوا۔ شئیرز بازار میں 164 کمپنیوں کے حصص میں اضافہ جبکہ 141 کمپنیوں کے حصص میں کمی دیکھی گئی۔
وہ سیکٹرز جو مستحکم رہے ان میں سیمنٹ، آئل اور گیس کی تلاش اور انرجی کی پیداوار اور تقسیم شامل ہیں۔ کمپنیوں میں پاک پٹرولیم لمیٹڈ بنک الحبیب لمیٹڈ اور لکی سیمنٹ لمیٹڈ انڈیکس میں بڑے اور مثبت حصہ دار رہے۔
مجموعی طور پر مارکیٹ کا حجم میں 25 فیصد کم ہو کر 172.68 ملین پر آگیا، الشہیر کارپوریشن لمیٹڈ اور ہسکول پیٹرولیم لمیٹڈ کی نسبت میپل لیف سیمنٹ فیکٹری لمیٹڈ والیم چارٹ میں سب سے اوپر رہی۔