سازگار انجنئیرنگ نے پاکستان کی پہلی الیکٹرک گاڑی کا ماڈل پیش کردیا

حکومت کی جانب سے باظابطہ طور پر الیکٹرک وہیکل پالیسی کی منظوری کے بعد کمپنی ان گاڑیوں کی کمرشل پیداوار کرے گی تاکہ لوگ یہ گاڑیاں مارکیٹ میں خرید سکیں

773

لاہور: ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے اور ملک میں ٹرانسپورٹ کے نظام کو بہتر بنانے کیلئے سازگار انجئنیرنگ ورکس لمیٹڈ نے تین پہیوں والی بجلی پر چلنے والی گاڑی کا ماڈل پیش کردیا۔

بجلی پر چلنے والی تین پہیوں والی گاڑی کے ماڈل کی تقریب رونمائی لاہور میں ہوئی جس میں سرکاری حکام سمیت کاروباری حضرات اور صنعتکاروں نے شرکت کی۔

سازگار انجنئیرنگ نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو لکھے گئے ایک خط میں بتایا کہ ’ہماری کمپنی نے تھری وہیلرز الیکٹرک وہیکل تیار کی ہے۔‘‘

حال ہی میں حکومت پاکستان نے بھی پہلی نیشنل الیکٹرک وہیکل پالیسی کی منظوری دی ہے جسے کچھ حد تک نظر ثانی کے بعد نافذ کردیا جائے گا۔

اس کے علاوہ وزارتِ ماحولیاتی تبدیلی سی این جی اسٹیشنز کو الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنز میں تبدیل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

سازگار لمیٹڈ کمپنی کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ حکومت کی جانب سے باظابطہ طور پر الیکٹرک وہیکل پالیسی کی منظوری کے بعد وہ گاڑیوں کو کمرشل بنیادوں پر متعارف کرانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

یہ بات بھی قابلِ ذکر ہے کہ ٹاپسن موٹرز نے بھی یہ اعلان کر رکھا ہے کہ وہ جلد پاکستان میں بجلی پر چلنے والی پہلی کار متعارف کرائیں گے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here