اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے گندم اور آٹے سے متعلق تنازے کی وجوہ کی تفتیش کے لیے تین رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔
ایف آئی اے کے ڈائریکٹر جنرل کمیٹی کے کنوینر ہوں گے جب کہ اس کے تین دیگر ارکان میں ڈائریکٹر جنرل محکمہ انسداد کرپشن پنجاب، انٹیلی جنس بیورو کے گریڈ 20/21کے افسر اور ایک تیسرا رکن بھی کمیٹی میں شامل ہو گا جس کا انتخاب کنوینر کی صوابدید پر ہے۔ کمیٹی ان وجوہات اور حالات کی نشاندہی کرے گی جس کے باعث گندم کا بحران پیدا ہوا۔
کمیٹی وفاقی حکومت اور صوبوں میں گندم کے سٹاک اور ان کی مینجمنٹ کا جائزہ بھی لے گی۔ کمیٹی چھ فروری تک اپنی انکوائری اور رپورٹ مکمل کرکے وزیراعظم کو ارسال کر دے گی۔