مالی سال2019 کے دوران پاکستان اور بھارت کے درمیان تجارت میں269.8 ملین ڈالرز کمی

670

اسلام آباد: مرکزی بینک کے اعدادو شمارکے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان مالی سال 2019-20 کے پہلے 6 مہینوں میں دو طرفہ تعلقات میں کشیدگی کے سبب تجارت میں واضح کمی آئی ہے۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق پاکستان کی جانب سے ہمسائیہ ملک بھارت کو کی جانے والی برآمدات میں 16.8 ملین ڈالرز تک غیر معمولی کمی آئی ہے۔

جبکہ گزشتہ سال 2018-19 میں اسی ششماہی کے دوران پاکستان نے بھارت کو 213 ملین ڈالرز کی برآمدات کی تھیں۔

بھارت کی جانب سے درآمدات بھی اسی ششماہی کے دوران 865 ملین ڈالرز سے کم ہو کر 286 ملین ڈالرز تک آ گئیں ہیں۔ جس کے نتیجے میں پاکستان کی بھارت کے ساتھ تجارت میں 269.8 ملین ڈالرز کمی ہوئی ہے۔

دوسری جانب اسی دوران جولائی سے دسمبر تک چین کے ساتھ درآمدات میں بھی 5 بلین ڈالرز کے مقابلے میں 4.8 بلین ڈالرز ریکارڈ کی گئیں تھیں۔

اس طرح مالی سال 2019 کے پہلے 6 ماہ کے دوران پاکستان نے چین کو 936 ملیین ڈالرز کی برآمدات کی تھیں جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 889 ملین ڈالرز ریکارڈ کی گئیں تھیں۔

ادھر 2020 کے پہلے ششماہی کے دوران پاکستان نے اپنے دوسرے بڑے تجارتی شراکت دار یو اے ای کے ساتھ 827 ملین ڈالرز کی برآمدات کی تھیں۔

جبکہ یہ برآمدات گزشتہ سال اسی دوران 638 ملین ڈالرز ریکارڈ کی گئیں تھیں۔ اس طرح درآمدات 5 بلین ڈالرز سے کمی کے ساتھ 3.6 بلین ڈالرز کی نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here