عمران خان سے ڈائریکٹر جنرل GSMA اور چیئرمین کوکا کولا کی الگ الگ ملاقات، ڈیجیٹل پاکستان اور سرمایہ کاری کے مواقع پر تبادلہ خیال

880

ڈیووس(سٹاف رپورٹ) وزیر اعظم عمران خان سے عالمی اقتصادی فورم کے سالانہ اجلاس کے موقع پر ڈائریکٹر جنرل جی ایس ایم اے میٹس گرینٹ اور کوکا کولا کمپنی کے چیئرمین جیم کوئنسی نے الگ الگ ملاقات کی۔

جمعرات کو ہونے والی اس ملاقات کے دوران ڈیجیٹل پاکستان کے ویژن کو حقیقی شکل دینے کے لئے جی ایس ایم اے کے تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

واضح رہے کہ جی ایس ایم اے نے دنیا بھر میںموبائل ایکو سسٹم میں 400 کمپنیوں اور 750 سے زائد آپیٹرز کے ساتھ موبائل آپریٹرز کے مفادات کا تحفظ کرتی ہے جس میں ہینڈسیٹ اور ڈیوائسز کی تیاری ،سافٹ ویئر کمپنیاں، آلات اور انٹر نیت فراہم کرنے والی کمپنیوں کے علاوہ اس شعبے سے متعلقہ دیگر صنعتیں بھی شامل ہیں۔

علاوہ ازیں وزیر اعظم عمران خان سے کوکا کولا کمپنی کے چیئرمین اور چیف ایگزیکٹو آفیسر جیم کوئنسی نے بھی ملاقات کی ہے۔

ملاقات میں مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ، وزیراعظم کے معاون خصوصی ذوالفقار عباس بخاری، سرمایہ کاری کے لئے سفیر عمومی علی جہانگیر صدیقی اور جنیوا میں اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب خلیل ہاشمی بھی موجود تھے۔

وزیر اعظم نے کمپنی کے 1953ء سے اب تک پاکستان میں موجودگی اور طویل خدمات کو سراہا ۔

وزیر اعظم عمران خان سے کوکا کولا کمپنی کے چیئرمین اور چیف ایگزیکٹو آفیسر جیم کوئنسی کی ملاقات کر رہے ہیں

عمران خان نے کہا کہ حکومت نے کاروبار میں سہولت فراہم کرنے کے لئے مؤثر اصلاحاتی ایجنڈا شروع کیا ہے۔ سرمایہ کاری سے روزگار کے مواقع پیدا ہو تے ہیں اور غربت کے خاتمے میں مدد ملتی ہے۔

سرمایہ کاروں اور تاجروں کو حکومت کے مکمل تعاون کا یقین دلاتے ہوئے وزیر اعظم نے حکومت کے کلین اینڈ گرین پاکستان کے تناظر میں ماحول دوست گرین ٹیکنالوجی پر زور دیا۔

جیم کوئنسی نے پاکستان میں کاروباری ماحول میں بہتری کا اعتراف کیا اور اپنی کمپنی کی جانب سے سرمایہ کاری کو مزید بڑھانے میں مزید دلچسپی ظاہر کی۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here