اسلام آباد: اگنائٹ نیشنل ٹیکنالوجی فنڈ نے اپنے ایک منصوبے ڈی جی سکلز(Digiskills.pk) کے حوالے سے نیشنل انکیوبیشن سینٹر اسلام آباد میں میڈیا کو بتایا کہ اس پروگرام سے لاکھوں پاکستانی طلبا استفادہ کر رہے ہیں۔
اگنائٹ، جسے حکومت پاکستان کی جانب سےوزارتِ انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی اور ٹیلی کمیونیکیشن (MoITT) کے زیراہتمام نان پرافٹ ادارے کے طور پرقائم کیا گیا ہے۔
اگنائٹ کے سی ای او سید جنید امام نے کہا ہے حکومت، ایجوکیشن، سرمایہ دار اور صنعت نے جدید ٹیکنالوجی کے سبب ملکی معیشت میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ (digiskills) مجموعی طور پر ڈیجیٹل اکانومی میں تعمیری کردار ادا کر رہا ہے۔ انکا مزید کہنا ہے کہ ڈی جی سکلزایک موبائل فون ایپلیکیشن ہے جو طلبا، خواتین اور کسی بھی شخص کو تکنیکی مہارت حاصل کرنے کے لیے بنائی گئی ہے۔
اگنائٹ کے مانیٹرنگ مینجر عمیر قریشی نے کہا کے ایپ پر 90 فیصد مواد اردو میں موجود ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ اس معلومات سے فائدہ اٹھا سکیں۔
MoITT کے سیکریٹری شعیب احمد صدیقی نے اپنے خطاب کے دوران کہا کہ ’اگرچہ یہ موبائل ایپ براہ راست روزگار کے مواقع یا نوکری فراہم نہیں کرتی لیکن اس سے بڑے پیمانے پر لوگوں کوروزگار کمانے اور معیارِ زندگی بہتر بنانے میں موقع ضرورملے گا‘
digiskills کا کہنا ہے کہ انکے اس پروگرام سے طلبا کسی بھی وقت فری کورسز اور ریکارڈڈ لیکچرز لے کر آن لائن کمائی کر سکتے ہیں۔
ڈی جی سکلز نے کہا ہے کہ انکے اور اخوت کے اشراک سے طلبا کامیاب کورسز کے بعد ضرورت کے مطابق بغیر سود کے قرضہ حاصل کر کے اپنا کاروبار شروع کر سکتے ہیں۔
digiskills جن کورسز کی پیشکش کر رہی ہے انمیں ڈیجیٹل مارکیٹنگ، ای کامرس مینجمنٹ، فری لانسنگ، ورڈ پریس، ڈیجیٹل لٹریسی، کوئکبکس، آٹو کیڈ، گرافک ڈیزائننگ، سرج انجن آپٹیمائزیشن اور گرافک ڈیزائن شامل ہیں۔
انہوں نے کہا کے 17 فروری 2020 سے نئے کورسز کا آغاز ہو رہا ہے طلبا اس پروگرام سے نہ صرف ویب سائیٹ بلکہ نئی بنائی جانے والی موبائل فون ایپ کے ذریعے بھی کورسزکر سکتے ہیں۔