پاکستان کی ایف ٹی اے ایف کو دہشت گردوں کی مالی معاونت روکنے کے لیے اقدامات پر بریفنگ

612

بیجنگ: وفاقی وزیر معاشی امور حماد اظہر کی زیرقیادت پاکستانی وفد نے بیجنگ میں فنانشنل ٹاسک فورس کو گزشتہ ساڑھے چار ماہ کے دوران پاکستان کی جانب سے دہشت گردوں کی فنانسنگ روکنے کے لیے ہونے والی پیشرفت کے بارے میں آگاہ کیا۔

پاکستانی وفد بیجنگ میں تین روزہ دورے پر ہے جس دوران وہ ایف اے ٹی ایف سے مذاکرات کر رہا ہے۔ وفد میں نینشل کائونٹر ٹیررازم اتھارٹی، وزارت خارجہ، سٹیٹ بینک آف پاکستان، کسٹمز، وزارت داخلہ اور فنانشل مانیٹرنگ یونٹ کے ارکان شامل ہیں۔

ایف اے ٹی ایف نے پاکستان سے پوچھے جانے والے سوالوں کے جوابات کا جائزہ لیا جب کہ حماد اظہر نے ایف اے ٹی ایف کو تفصیلی بریفنگ دی۔

ایف اے ٹی ایف حکام کو بتایا جا چکا ہے کہ کالعدم تنظیموں پر پابندیاں عائد کی جا چکی ہیں۔ پاکستانی وفد نے آگاہ کیا کہ دہشت گردوں کی مالی معاومنت کے مقدمات کے اندراج میں 451 فی صد اضافہ ہوا ہے جب کہ دہشت گردوں کی مالی معاونت کے حوالے سے گرفتاریوں میں 677 فی صد اضافہ ہوا ہے اور ان مقدمات میں سزائیں دینے کی شرح میں 403 فی صد اضافہ ہوا ہے۔

پاکستانی وفد نے ایف اے ٹی ایف کو آگاہ کیا کہ دسمبر 2019 تک دہشت گردوں کی مالی معاونت کے 827 مقدمات رجسٹرڈ ہوئے۔ پاکستان اور ایف اے ٹی ایف کے درمیان جمعرات کو مذاکرات کا آخری روز ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here