وزیراعظم کی جرمن سافٹ وئیر کمپنی کو ’ڈیجیٹل پاکستان‘ میں سرمایہ کاری کی دعوت

وزیراعظم کا سافٹ ویئر کمپنی کے سی ای او سے پاکستان میں سافٹ وئیر انجینئیرنگ کے فروغ اور تعلیمی اداروں میں لیبارٹریاں قائم کرنے کی خواہش اظہار کیا۔

709

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے جرمنی کی سافٹ وئیر کمپنی سسٹم، ایپلیکیشن اینڈ پراڈکٹ (SAP) کو پاکستانی تعلیمی اداروں میں نوجوانوں کو ہنر مند بنانے اور ڈیجیٹل پاکستان کےلیے دعوت دی ہے۔

وزیراعظم نے اپنے ایک بیان میں سوشل میڈیا پر بتایا کہ ان کی SAP کے چیف ایگزیکٹو کرسٹیان کلین سے ڈیووس میں جاری عالمی اقتصادی فورم میں علیحدہ سے ملاقات ہوئی ہے جس میں انہوں سافٹ ویئر کمپنی کے سی ای او سے پاکستان میں سافٹ وئیر انجینئیرنگ کے فروغ اور تعلیمی اداروں میں لیبارٹریاں قائم کرنے کی خواہش اظہار کیا۔

ملاقات کے دوران وزیراعظم عمران خان کو کرسٹیان کلین نے بتایا کہ انکی کمپنی گزشتہ 20 سالوں سے پاکستان میں ڈیجیٹل سسٹم، ملازموں کی تنہواؤں اور پینشنز کی فراہمی میں بہتری کےلیے کام کر رہی ہے۔

ملاقات کے دوران SAP کے چیف ایگزیکیٹو نے پاکستان کی اکنامک سیکٹر اور جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے حکومتی نظام میں تبدیلی کی کوششوں کو سراہنے کے ساتھ ساتھ انہوں نے جرمنی میں پاکستانی سافٹ وئیر انجینئرز کی تربیت اور پاکستان میں سافٹ وئیر ڈویلپمنٹ کے فروغ کے لیے وعدہ بھی کیا۔

اس موقع پر مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ، مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد، سید ذالفقار عباس بخاری اور ڈاکٹر معید یوسف بھی وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ تھے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here