حکومت کا سی این جی اسٹیشنز کو EV اسٹیشن میں تبدیل کر نے کا فیصلہ

662

اسلام آباد: تحریک انصاف کی حکومت نے ماحول کو محفوظ بنانے کے پیش نظر ملک بھر میں 3000 سی این جی اسٹیشنز کو الیکٹرک وہیکل (EV) چارجنگ اسٹیشنز میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزارتِ ماحولیاتی تبدیلی نے دعوی کیا ہے کہ وہ پاکستان میں قدرتی ماحول کو محفوظ بنانے کےلیے الیکٹرک وہیکلز کی کوششوں کو پروموٹ کر رہے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی کابینہ نے گزشتہ سال نیشنل الیکٹرک وہیکل پالیسی کی منظوری دی تھی۔ جس کا مقصد آئندہ چار سالوں میں ماحولیاتی تبدیلی کے منفی اثرات پر قابو پانے اور شہریوں کو سستی ٹرانسپورٹ فراہم کرنا ہے۔

EV چارجنگ اسٹیشنز کو بجلی کی ضرورت ہو گی جو صرف بجلی فراہم کرنے والی کمپنیاں ہی سپلائی کریں گی۔

وزارتِ ماحولیات کے ترجمان نے کہا ہے کہ موٹر گاریاں فضائی آلودگی پھیلانے اور کاربن کے اخراج میں بڑے پیمانے پر اضافہ کررہی ہیں۔

وزارت ِ ماحولیات کے ترجمان نے مزید کہا کہ ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کےلیے وزارتِ ماحولیات ملک بھر میں الیکٹرک وہیکلز متعارف کروانے کی کششیں کر رہی تھی۔

ترجمان نے مزید کہا کہ الیکٹرک وہیکلز کے استعمال سے بہت سے مسائل جیسے فضائی آلودگی، تیل کی برآمد کے اخراجات میں کمی اور نکل و حرکت کے کرایوں میں دو تہائی تک کمی کر کے مسائل پر قابو پایا جا سکے گا۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here