گوادر پورٹ سے اَب افغانستان بھی فائدہ اٹھا سکے گا

پہلے افغان تجارتی جہاز کی گوادر پورٹ آمد سے افغانستان کی سی پیک میں شمولیت کی راہ ہموار ہوگی،سینیٹرمشاہد حسین

976

پہلے افغان تجارتی جہاز کی گوادر پورٹ آمد سے افغانستان کی سی پیک میں شمولیت کی راہ ہموار ہوگی،سینیٹرمشاہد حسین

اسلام ٓاباد(مانیٹرنگ رپورٹ): گوادر پورٹ خطے میں ایک نیا اور اہم کردار ادا کرے گا۔ خشکی سے گھرا اور جنگ زدہ افغانستان بھی اب گوادر سے فائدہ اٹھا سکتا ہے۔
بدھ کو ایک چینی ویب سائٹ نے بتایا کہ افغانستان کا پہلا تجارتی بحری جہاز گوادر پورٹ پر پہنچا۔افغان تاجرپہلے سے ہی کراچی اور بن قاسم بندرگاہیں استعمال کر رہے ہیں۔
بلوچستان میں موجود گوادر بندرگاہ افغان تاجروں کے لیے ایک اضافی سہولت ہوگی جہاں سے ان کے تجارتی سامان کو کلیئرنس بھی جلدی مل سکے گی۔


ماہرین کہتے ہیں کہ افغانستان کا گوادر پورٹ کے ذریعے تجارت کا فیصلہ بالکل درست ہے، اس سے جہاں خطے میں باہمی روابط بڑھیں گے وہیں گوادر پورٹ بھی مکمل طور پر فنکشنل ہو نے میں بھی مدد ملے گی۔
سینیٹرمشاہد حسین سید نے کہاکہ اس سے افغانستان کے سی پیک میں با قاعدہ شامل ہونے کی راہ ہموار ہوگی، اگر ایسا ہوجاتا ہے تو پاکستان اور چین افغانستان کو خوش ٓا مدید کہیں گے۔
انہوں نے کہا کہ اس طرح بلوچستان میں بھی ترقی کے نئے راستے کھلیں گے اور خطے میں تعاون اور رابطے کے لیے سی پیک کی اہمیت کو کسی طور نظر انداز نہیں کیا جا سکتا نیز اس روٹ میں تجارت کے ذریعے افغان امن عمل کو بھی بہتر کیا جا سکتا ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here