وزیراعظم عمران خان ورلڈ اکنامک فورم کے اجلاس میں شرکت کیلئے سویٹزرلینڈ روانہ ہوگئے

اجلاس کا مقصد معیشت کو مضبوط بنانا اور دنیا بھر کے اسٹیک ہولڈرز کے درمیان ہم آہنگی پیداکرنا ہے، وزیراعظم عمران خان کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سمیت مختلف عالمی رہنمائوں سے ملاقاتیں متوقع ہیں

756

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان ڈیوس میں منعقدہ ورلڈ اکنامک اجلاس میں شرکت کے لیے سویٹزرلینڈ روانہ ہو گئے جو آج (منگل) کو شروع ہو رہا ہے۔

حالیہ اجلاس میں عالمی معیشت کو مضبوط بنانے اوردنیا بھر کے اسٹیک ہولڈرز کے درمیان ہم آہنگی پیدا کرنے پر غور کیا جائے گا۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، مشیر تجارت رزاق دائود، معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز زلفی بخاری اور معاون خصوصی برائے قومی سلامتی معید یوسف بھی وزیراعظم کے ہمراہ روانہ ہوئے۔ مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ اور اعزازی سفیر برائے سرمایہ کاری علی جہانگیر صدیقی بھی ڈیووس میں وزیراعظم عمران خان کے وفد میں شامل ہونگے۔

عمران خان اپنے دورے کے دوران ڈیوس میں ورلڈ اکنا مک فورم کے اجلاس سے خطاب کرنے کے علاوہ پاکستان سٹریٹجی ڈائیلاگ کے پلیٹ فارم سے کارپوریٹ لیڈرز اور دنیا بھر کی کمپنیوں کے سی ای اوز سے باہمی دلچسپی کے امور پر  تبادلہ خیال کرینگے۔

وزیراعظم عمران خان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سمیت وہاں موجود مختلف عالمی رہنمائوں سے بھی ملیں گے۔

وزیراعظم عمران خان کی عالمی کارپوریٹ ادراروں کے عہدیداران، بزنس لیڈرز، ٹیکنالوجی اورفنانس ایگزیکیٹوز اور عالمی مالیاتی اداروں کے حکام سے ملاقاتیں بھی شیڈول ہیں۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here