رواں مالی کے پہلے 6 ماہ میں ملکی برآمدات میں 25 فیصد اضافہ

ادارہ برائے شماریات کے مطابق مالی سال 2019-20 میں جولائی سے دسمبر تک برآمدات کا حجم 1805074 ملین روپے رہا جبکہ گزشتہ کی اسی مدت میں برآمدات کا حجم 1446166 تھا

592

اسلام آباد: ادارہ برائے شماریات پاکستان (PBS) نے کہا ہے کہ رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں گزشتہ سال کی نسبت ملکی برآمدات میں 24.82 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

پی بی ایس کے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق مالی سال 2019-20 کی پہلے 6 ماہ میں جولائی سے دسمبر تک برآمدات کا حجم 1805074 ملین روپے رہا جبکہ گزشتہ مالی سال 2018-19 کی اسی مدت کے دوران برآمدات کا حجم 1446166 ریکارڈ کیا گیا تھا، رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران برآمدات میں 24.82 فیصد اضافہ دیکھا گیا ہے۔

اسی طرح دسمبر 2019 کے دوران برامدآت کے حجم میں 7.63 فیصد اضافہ کیساتھ انکا حجم 3080697 ملین روپے رہا جبکہ دسمبر 2018 میں برآمدات کا حجم 2806000 ملین روپے ریکارڈ کیا گیا تھا۔ جبکہ نومبر 2019 میں برآمدات کا 312420 ملین روپے رہا جبکہ دسمبر میں اس میں 1.19 فیصد اضافہ ہوا.

دسمبر 2019 میں جن اشیا کی برآمدات میں اضافہ ہوا ان میں چاول، کپڑے، پھل اور ریڈی میڈ گارمنٹس شامل تھے۔

دوسری جانب پاکستان نے 2019 میں جولائی سے دسمبر کے دوران پچھلے مالی سال کی نسبت 0.86 فیصد کے اضافے سے درآمدات کیں

پاکستان کی درآمدات میں دسمبر 2019 میں 2018 کے مقابلے میں 2.16 فیصد تک اضافہ ہوا۔

پاکستان نے دسمبر 2019 میں جو اشیا درآمد کی انمیں پیٹرولیم مصنوعات، قدرتی گیس، پام آئل، الیکٹریکل مشینری سے متعلق اپریٹس، پلاسٹک میٹیریل، موبائل فونز، آئرن اور اسٹیل شامل ہیں۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here