بورڈ آف انوسٹمنٹ کے سربراہ زبیر گیلانی کا سرمایہ کاروں کو لائیوسٹاک میں سرمایہ کاری کرنے پر زور

679

اسلام آباد(سٹاف رپورٹ): بورڈ آف انوسٹمنٹ کے چیئرمین زبیر گیلانی نے منگل کے روز قومی و عالمی سرمایہ کاروں پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ لائیوسٹاک اور بالخصوص حلال گوشت اور ان کی برآمدات کے شعبوں میں موجود بے بہا مواقع سے فائدہ اٹھائیں۔

انہوں نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ عالمی بنک کی کاروبار کرنے کے لیے موزوں ممالک کی درجہ بندی میں پاکستان کی بہتری یہ ظاہر کرتی ہے کہ حکومت کی جانب سے قومی اور عالمی سرمایہ کاروں کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے متعدد اقدامات کیے گئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا، یہ مقامی اور غیر ملکی کاروباری حضرات کے لیے موزوں ترین وقت ہے کہ وہ لائیوسٹاک کے شعبہ میں سرمایہ کاری کریں۔

انہوں نے کہا کہ گوشت کی پیداوار میں سالانہ اوسطاً تین سے چار فی صد اضافہ ہو رہاہے جب کہ پولٹری کی صنعت میں سالانہ 10 سے 12 فی صد اضافہ ہوا ہے۔

زبیر گیلانی نے مزید کہا، ملک میں دودھ کی پیداوار ملکی ضروریات سے زیادہ ہے لیکن مارکیٹنگ، معیار اور دیگر وجوہ کے باعث ہر برس مجموعی پیداوار میں سے قریباً 15 سے 20 فی صد دودھ ضائع ہو جاتا ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here