ایمازون نے بھارت میں الیکٹرک رکشے متعارف کرا دیئے

امیزون کا بھارت میں بلین ڈالر سرمایہ کاری کااعلان

874

نئی دہلی: ایمازون نے بھارت میں ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے کیلئے الیکٹرک رکشے متعارف کرائے ہیں جو آن لائن دستیاب ہونگے۔

امیزون کے سربراہ جیف بیزوز جو حال ہی میں بھارت آئے ہیں، نے ٹوئٹر پر بھارتی عوام کو یہ خبر دی کہ انکی کمپنی بھارت میں مکمل طور پر کاربن فری الیکٹرک رکشے متعارف کرا رہی ہے۔
ٹویٹر پر موجود ایک ویڈیو پوسٹ میں جیف بیزوز کو الیکترک رکشہ چلاتے دیکھا بھی جا سکتا ہے جبکہ ان کے پیچھے دوسرے رکشہ ڈرائیورز بھی کھڑے ہیں۔
کمپنی نے انڈیا میں اس سے پہلے ایک ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا تھا جس کا مقصد بھارت میں چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباروں اور صنعتوں کو ڈیجیٹلائزکرناہے۔

پچیس سال پہلے امیزون کی بنیاد رکھنے والے جیف بیزوز ان دنوں بھارت کے دورے پر ہیں، حالانکہ ان کی کمپنی کو امریکا میں چھوٹے تاجروں کے احتجاج اور عدم اعتماد کا سامنا ہے۔

بھارت میں بھی 2015ء سسے کنفیڈریشن آف آل انڈیا ٹریڈرز میں شامل تاجر امیزون کے آن لائن ریٹیلرز اوروال مارٹ کے ادارے فلپ کارٹ کے خلاف قانونی جنگ لڑ رہے ہیں، انکا الزام ہے کہ امیزون اور فلپ کارٹ  بھارت میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے حوالے سے قوانین کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔

بیزوز نے ہفتے کے روز بھارت میں ای بزنس کی کریانہ سٹور کے ذریعے ترقی کی پیشکش بھی کی ہے۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں انہوں نے بتایا کہ بھارت میں ہزاروں کریانہ سٹورز ان کے بزنس پارٹنر ہیں۔ گاہکوں کے لیے آن لائن سہولت اچھی رہے گی جو دکانداروں کےلیے زیادہ پیسہ کمانے کے لیے مدد گار ہو گی۔

جیف بیزوز نے یہ اعتراف کیا ہے کہ انہیں بھارت میں سرمایہ کاری کیلئے بھارتی حکومت کی جانب سے بہترین جواب ملا ہے تاہم انہوں نے کسی وزیر سے ملاقات نہیں کی۔

 

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here