پاکستان کے تجارتی خسارے میں 33 فیصد کمی

680

اسلام آباد: اعداد و شمار کے مطابق رواں برس پاکستان کے تجارتی خسارے میں 33.04 فی صد کمی آئی ہے۔ یہ اعداد و شمار ادارہ برائے شماریات نے رواں اور گزشتہ مالی سالوں کے پہلے پانچ ماہ کے تقابلی جائزے کے بعد جاری کئے یہں۔
تجارتی خسارے میں یہ کمی درآمدات میں 10 فیصد سے زیادہ تنزلی اور برآمدات میں تھوڑے سے اضافہ کے باعث ہوئی ہے۔
درآمدات کو گھٹا کر زرمابدلہ کے ذخائر پر دباؤ کم کرنے کیلئے حکومت کی کامیاب حکمت عملی نے بھی تجارتی خسارے میں کمی لانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
رواں برس تجارتی خسارہ جولائی سے نومبر تک کے پانچ ماہ کے دوران 9.66 ارب ڈالر تک پہنچا ہے جب کہ گزشتہ برس کے اسی عرصے کے دوران یہ 14.43 ارب ڈالر تھا۔
اگر ماہانہ بنیادوں پر دیکھا جائے تو نومبر 2018 کے 2.74 ارب ڈالر کے خسارے کے مقابلے میں اس سال نومبر میں 29.65 فیصد کم ہو کر 1.92 ارب ڈالر ہو چکا ہے۔
وزارت صنعت کی جانب سے لگائے گئے تخمینے کے مطابق رواں مالی سال کی تکمیل تک تجارتی خسارے میں 12 بلین ڈالر سے 19 بلین ڈالر تک کمی آ سکتی ہے جو کہ گزشتہ برس 31 بلین ڈالر تھا۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here