پارلیمنٹ کی قائمہ کمیٹیوں برائے خزانہ اور ایف بی آر حکام نے ٹیکس وصولی کے نئے نظام کی مخالفت کر دی

753

اسلام آباد: سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ اور ان لینڈ ریونیو سروس آفیسرز ایسوسی ایشن (IRSOA) نے وزیراعظم کے ٹٰیکس وصولی کے نظام کو بدلنے کے منصوبے کو نامنظور کر دیا۔
سینیٹ و قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں برائے خزانہ اور ریونیو کے مشترکہ اجلاس میں سینیٹ کی قائمہ کمیٹٰی برائے خزانہ کے چیئرمین فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ ٹیکس وصولی صوبوں کے اختیار میں آتی ہے۔
اس موقع پر آئی ایم ایف کے مشن چیف ارنیسٹو رامیریز ریگو کی سربراہی میں آئی ایم ایف کا مشن بھی موجود تھا۔
فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ نئی قیام پذیر پاکستان ریونیو اتھارٹی (PRA) کے تحت حکومت ٹیکس وصولی کا اختیار وفاق کو منتقل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا ’’اگر ایسا ہو جاتا ہے یا آئی ایم ایف دباؤ ڈالتی ہے اور حکومت اس کی منظوری دے دیتی ہے تو یہ آئین کی خلاف ورزی ہوگی اور یہ صوبوں کی حق تلفی ہوگی۔‘‘

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here