اسلام آباد: متبادل توانائی ترقیاتی بورڈ کا 48 واں اجلاس وفاقی وزیر برائے توانائی و پیٹرولیم عمر ایوب خان کی زیر صدارت ہوا۔ اجلاس میں 11 ونڈ پراجیکٹس کے لئے لیٹر آف سپورٹ (ایل او ایس) کے اجراء کی منظوری دیدی گئی ۔ بورڈ نے نیپرا کی آراء کا جائزہ لینے کے بعد 11 منصوبوں کے لئے لیٹر آف سپورٹ جاری کرنے کی منظوری دی۔
جن 11 منصوبوں کے لئے لیٹر آف سپورٹ جاری کرنے کی منظوری دی گئی ان میں 50 میگاواٹ کے اے سی ٹی 2 ونڈ پرائیویٹ لمیٹڈ، 50 میگاواٹ کے آرٹسٹک ونڈ پاور پرائیویٹ لمیٹڈ، 50 میگاواٹ کے دن انرجی پرائیویٹ لمیٹڈ، 50 میگاواٹ کے گل احمد الیکٹرک لمیٹڈ، 50 میگاواٹ کے انڈس ونڈ انرجی لمیٹڈ، 50 میگاواٹ کے لیک سائیڈ انرجی پرائیویٹ لمیٹڈ، 50 میگاواٹ کے لبرٹی ونڈ پاور 1 پرائیویٹ لمیٹڈ، 50 میگاواٹ کے لبرٹی ونڈ پاور 2 پرائیویٹ لمیٹڈ، 50 میگاواٹ کے این اے ایس ڈی اے گرین انرجی پرائیویٹ لمیٹڈ، 60 میگاواٹ کے میٹرو ونڈ پاور لمیٹڈ اور 48.30 میگاواٹ کے ٹرانس اٹلانٹک انرجی پرائیویٹ لمیٹڈ شامل ہیں۔
اس موقع پر وفاقی وزیر نے موجودہ حکومت کے ملک میں متبادل توانائی کو فروغ دینے کے عزم کا بھی اعادہ کیا ۔