عالمی بینک ملک میں ٹیکس ٹو جی ڈی پی کی شرح میں اضافہ کیلئے امداد فراہم کرے گا

577

عالمی بینک ملک کے محصولات میں اضافہ کے منصوبے کیلئے 40 کروڑ ڈالر فراہم کرے گا۔ منصوبہ کے تحت ایف بی آر کی استعداد کار کو بہتر بنایا جائے گا جبکہ آئندہ پانچ سال میں ملک کی ٹیکس ٹو جی ڈی پی شرح کو 17 فیصد پر لایا جائے گا اور ملک میں ٹیکس ادا کرنے والے افراد کی تعداد کو 12 لاکھ سے بڑھا کر 35 فیصد کیا جائے گا۔
اس حوالے سے عالمی بینک کے نائب صدر سیلاپیزار باسی نے مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ سے گزشتہ روز ملاقات کی، پروجیکٹ کے پروگرام پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا اور پروجیکٹ پر پیشرفت سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ اس پروجیکٹ کے ذریعے ٹیکس نظام کسٹم ایڈمنسٹریشن کو سادہ بنایا جائیگا
اس موقع پر عبدالحفیظ شیخ نے کہا کہ پاکستان ادارہ جاتی اصلاحات اور اقتصادی ترقی کیلئے عالمی بینک کی تکنیکی امداد کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے،مشیر خزانہ نے عالمی بینک کی جانب سے پاکستان کیلئے امداد اور تعاون کو سراہا۔
عالمی بینک کی ٹیم نے رائز پروگرام کو مزید بہتر کرنے پر بھی تبادلہ خیال کیا، رائز پروگرام کے تحت خزانہ ڈویژن میں مربوط ڈیبٹ مینجمنٹ آفس کا قیام عمل میں لایا جائیگا۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here