ڈنڈوت سیمنٹ کے بعد از ٹیکس منافع میں 92.9 ملین روپے کمی

1369

اسلام آباد: 30 جون 2019ء کو ختم ہونے والے سال کے دوران ڈنڈوت سیمنٹ کمپنی لمیٹڈ کے بعد از ٹیکس منافع میں 92.9 ملین روپے کمی ہوئی ہے۔
ڈنڈوت سیمنٹ کے مالیاتی اعدادو شمار کے مطابق 30 جون 2019ء کو ختم ہونے والے سال کے لئے کمپنی کا بعد از ٹیکس منافع 625 ملین روپے تک کم ہوگیا جبکہ 30جون 2018ء کو ختم ہونے والے سال کے لئے کمپنی نے 717.9 ملین روپے کا بعد از ٹیکس منافع کمایا تھا۔ اس طرح مالی سال 2018ء کے مقابلہ میں مالی سال 2019ء کے دوران ڈنڈوت سیمنٹ کے بعد از ٹیکس منافع میں 92.9 ملین روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here