بی آر ٹی پشاور مالی بحران کا شکار،تنخواہوں کیلئے پیسے نہیں، 69 ملازمین فارغ

679

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت کا واحد میگا منصوبہ پشاور ریپڈ بس سروس ( بی آر ٹی) تکمیل سے قبل ہی مالی مشکلات کا شکار ہوگیا ہے اور فنڈز کی کمی اور شدید مالی بحران کے باعث بی آر ٹی منصوبے پر کام کرنے والے 69ملازمین فارغ کر دیئے ہیں۔

فارغ ہونے والوں میں 11سپروائزر اور چھ اسسٹنٹ سپروائزرز بھی شامل ہیں۔

پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے جاری ہونے والے حکمنامے کے مطابق ادارے کے پاس فنڈز کی شدید کمی ہے جس کے باعث بی آر ٹی منصوبے میں کام کرنے والے  69ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی کے لئے پیسے موجود نہیں ہیں جس کی وجہ سے ان ملازمین کو فوری طور پر ملازمت سے فارغ کیا جارہا ہے۔

فارغ ہونیوالے ملازمین میں سپروائزرز،اسسٹنٹ سپروائزرز لیپ ، ہیلپرز ، الیکٹریکل سپروائزرز، مالی، پیڈانٹرنیز ، ہیلپرز، چوکیدار ، مالی اور ڈرائیور شامل ہیں ۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here