پاکستان ترسیلات زر موصول کرنے والے خطے کے 5 بڑے ممالک میں شامل

657

کراچی: پاکستان ترسیلات زر موصول کرنے والے خطے کے 5 بڑے ممالک میں شامل ہے گزشتہ سال اوورسیز پاکستانیوں نے 21 ارب ڈالر کی ترسیلات زر بھیجیں۔

ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) کی رپورٹ کے مطابق 2018ء کے دوران پاکستان کو 21 ارب ڈالر کی ترسیلات زر وصول ہوئی۔

اے ڈی بی کی رپورٹ ” ایشیاء و بحر الکاہل کے اہم اعشاریوں کے 50 ویں ایڈیشن” کے مطابق گزشتہ سال 2018ء کے دوران بیرونی ترسیلات زر کے لحاظ بھارت پہلے نمبر پر رہا، تارکین وطن بھارتیوں نے سب سے زیادہ 78.6 ارب ڈالر اپنے ملک بھیجے۔ اسی طرح چین اس فہرست میں دوسرے نمبر رہا، دنیا بھری میں مقیم چینی باشندوں نے 67.4 ارب ڈالر کی ترسیلات زر اپنے ملک کو بھیجیں۔

اسی طرح 33.8 ارب ڈالر کی ترسیلات کی وصولی سے فلپائن تیسرے نمبر اور پاکستان ایک سال کے دوران 21 ارب ڈالر کی ترسیلات زر وصول کرنے پر جنوبی ایشیاء کا چوتھا بڑا ملک رہا۔

رپورٹ کے مطابق ویت نام خطے کا پانچواں بڑا ملک ہے جسے ایک سال کے دوران 15.9 ارب ڈالر کی ترسیلات زر وصول ہوئیں۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here