پشاور بس ریپڈ ٹرانزٹ کی لاگت 71 ارب روپے تک پہنچ گئی

567

پشاور: پشاور ڈیولپمنٹ اتھارٹی (پی ڈی اے) نے کہا ہے کہ پشاور بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) کی لاگت 71 ارب روپے تک پہنچ گئی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ایڈیشل چیف سیکرٹری ڈاکٹر شہزاد بنگش کی زیر صدارت 21اگست کو پیشرفت کے حوالے سے منعقدہ جائزہ اجلاس میں بی آر ٹی کی لاگت میں اضافہ اور پی سی ون پر نظر ثانی کا معاملہ زیر بحث آیا تھا۔

اجلاس کے حوالے سے موصول دستاویزات کے مطابق پی ڈی اے کے ڈائریکٹر جنرل انجینئر محمد عذیر نے شرکاء کو آگاہ کیا تھا کہ بی آر ٹی کی لاگت میں 3 ارب کا اضافہ ہوگیا ہے اور پی سی ون پر نظر ثانی ناگزیر ہوگئی ہے۔

ایڈیشل سیکریٹری (اے سی ایس) نے لاگت میں اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹیو کمیٹی سمیت منظوری کے تمام فورمز میں یہ واضح طور پر بتایا گیا تھا کہ پی سی ون کا جائزہ نہیں لیا جائے گا اور منصوبے کی تکمیل کے لیے وقت میں مزید توسیع بھی نہیں دی جائے گی۔

پی ڈی اے کے عہدیداروں کا اس بات پر زور تھا کہ منصوبے کی لاگت میں اضافہ پاکستانی روپے کی قدر میں کمی نتیجہ ہے اور کوئی اضافی رقم کی ضرورت نہیں ہوگی۔

خیال رہے کہ اگر پی سی ون پر نظرثانی کی جاتی ہے تو دوسری مرتبہ ایسا ہوگا جب گزشتہ برس کے اوائل میں منصوبے کی لاگت ناقص ڈیزائن کے باعث 68 ارب روپے تک پہنچ گئی تھی جبکہ بنیادی لاگت 49 ارب روپے تھی۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here