تندوروں کیلئے پرانا گیس ٹیرف بحال کرنے کا فیصلہ

826

وفاقی حکومت نے ملک بھر میں قائم تندور کے لیے یکم جولائی سے اطلاق ہونے والے نئے گیس ٹیرف کو واپس لیتے ہوئے پرانے گیس ٹیرف بحال کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

یہ فیصلہ وزیر توانائی کی جانب سے تندور مالکان اور نان بائیوں کے احتجاج کے بعد سامنے آیا، ملک بھر میں نان بائیوں نے گیس ٹیرف میں اضافے پر ہفتے کے روز ہڑتال کرنے کا اعلان کررکھا تھا تاہم حکومت کے اس فیصلے کے بعد انہوں نے ہڑتال کی کال واپس لے لی۔

اس حوالے سے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی کی جانب سے جلد نوٹیفکیشن جاری کیے جانے کا امکان ہے۔

تاہم حکومت نے ریسٹورانٹ چلانے والے کمرشل صارفین کے لیے گیس کی قیمتوں میں کمی سے گریز کیا ہے۔

اس حوالے سے سرکاری ذرائع کا کہنا تھا کہ پنجاب اور خیبر پختونخوا جہاں سوئی نادرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ کی جانب سے گیس فراہم کی جارہی تھی، 3 ہزار کمرشل صارفین ہیں جو روٹی اور نان کے لیے تندور چلارہے ہیں اور وہاں نان کی قیمت 70 فیصد ٹیرف میں اضافے کے بعد 10 روپے سے بڑھ کر 20 روپے ہوجائے گی۔

ایس این جی پی ایل کے مطابق، فیصلے سے تندور کے کمرشل صارفین کے لیے گیس ٹیرف 1283 فی ایم ایم بی ٹی یو سے کم کرکے 738 فی ایم ایم بی ٹی یو کردیا گیا ہے۔

 

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here