پاکستان کا بھارتی صدر کو فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دینے سے انکار، وزیر خارجہ کی تصدیق

 فروری سے جولائی کے دوران پابندی کی صورت میں بھارتی فضائی کمپنیوں کو کم از کم 7 ارب بھارتی روپے نقصان ہوا تھا اور سب سے زیادہ نقصان ائیر انڈیا کو ہوا تھا

600

پاکستان نے بھارتی صدر رام ناتھ کووند کو پاکستانی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دینے سے انکار کردیا۔

بھارت کے صدر نے 8 ستمبر کو آئس لینڈ جانا تھا اور اس کے لیے بھارت نے پاکستان سے فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت مانگی تھی۔

تاہم پاکستان نے بھارتی صدر کے طیارے کے لیے پاکستانی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی۔

اس حوالے سے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے تصدیق کی کہ پاکستان نے بھارتی درخواست مسترد کردی ہے۔

وزیرخارجہ نے کہا کہ ہم نے بہت محتاط اور معقول طریقے سے بھارت کے ساتھ کشمیر کا معاملہ اٹھایا اور تحمل سے کام لیا لیکن ہندوستان اپنی ہٹ دھرمی پر اڑا ہوا ہے، جس کو دیکھتے ہوئے ہم نے فیصلہ کیا کہ بھارت کے صدر کی پاکستانی فضائی حدود استعمال کرنے کی درخواست مسترد کردی۔

انہوںنے مزید کہا کہ اس بارے میں وزیر اعظم عمران خان نے منظوری دے دی۔

بھارت سے جو طیارے پاکستانی حدود سے گزرتے ہیں، ان پر اس پابندی کے نتیجے میں فلائٹ کا دورانیہ کم از کم 70 سے 80 منٹ تک اضافہ ہوجائے گا۔

فروری سے جولائی کے دوران پابندی کی صورت میں بھارتی فضائی کمپنیوں کو کم از کم 7 ارب بھارتی روپے (لگ بھگ ساڑھے 15 ارب پاکستانی روپے) کا نقصان ہوا تھا اور سب سے زیادہ نقصان کا سامنا ائیر انڈیا کو کرنا پڑا۔

 

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here