ریاض: سعودی عریبین مانیٹرنگ اتھارٹی ساما نے کہا ہے کہ 2018ء کے دوران ملکی حقیقی قومی آمدنی میں 31.0فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ ریاستی قومی بجٹ کا خسارہ 238 ارب ریال سے گھٹ کر 174ارب ریال رہ گیا ہے۔
سعودی عریبین مانیٹرنگ اتھارٹی ساماکی سالانہ رپورٹ شاہ سلمان بن عبدالعزیز کو پیش کرتے ہوئے بتایا کہ 2018ء کے دوران ملکی حقیقی قومی آمدنی میں 31.0فیصد اضافہ ہوا جبکہ ریاستی قومی بجٹ کا خسارہ 238ارب ریال سے گھٹ کر 174ارب ریال رہ گیا ہے۔
تقریب میں وزیر خزانہ محمد بن عبداللہ الجدعان ،گورنرساما ڈاکٹر احمد بن عبدالکریم الخلیفی اور سیکرٹریز بھی موجود تھے۔اس موقع پر شاہ سلمان نے کہا کہ ساما قومی اقتصاد اور مطلوبہ اہداف کیلئے قابل قدر کردار ادا کر رہی ہے۔ساما کے مطابق عوام کی سماجی مدد ، نجی شعبے کے استحکام اور سعودی وژن2030ء کے پروگرام نافذ کرنے کیلئے فنڈنگ کے حوالے سے اخراجات بڑھانے کی پالیسی اختیار کی گئی تھی۔