فرانس کی عدالت کا ایمازون کو 4.4 ملین ڈالر (4 ملین یورو) کا جرمانہ

631

پیرس: فرانس کی عدالت نے آن لائن بزنس کے لئے مصنوعات سازکمپنیوں کے ساتھ معاہدوں میں متنازعہ شقیں رکھنے پر امریکی ریٹیلنگ کمپنی ایمازون کو 4.4 ملین ڈالر (4 ملین یورو) کا جرمانہ کر دیا ۔
فرانس کے کنزیومر اینڈ اینٹی فراڈ واچ ڈاگ نے ایمازون کے خلاف مقدمہ 2017میں دائر کیا تھا جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ ایمازون دس ہزار سے زائد چھوٹی اور درمیانی فرانسیسی کمپنیوں کے ساتھ ناانصافی کا مرتکب ہو رہا ہے جس کی وجہ معاہدوں میں شامل وہ شقیں جن کا ایمازون استعمال کرتے ہوئے ایک لمحے میں کمپنیوں کو نوٹس جاری اور ان کے ساتھ معاہدے کی شقوں کو اپنی مرضی سے تبدیل کرتا رہا۔
فرا نسیسی عدالت نے ایمازون کو کہا ہے کہ وہ معاہدوں میں شامل متنازعہ شقیں تبدیل یا درست کرے۔ایمازون اپنی آمدنی کا 60 فیصد فرنچ کمپنیوں کی سیل سے حاصل کرتا ہے،ایمازون گزشتہ سال کُل غیر ملکی سیل350 بلین یورو رہی ۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here