روس کا چین، جاپان اور فرانس کی شراکت داری سے’’آرکٹک ایل این جی 2‘‘ منصوبے کا اعلان

650

ماسکو: روس نے چین جاپان اور فرانس کی شراکت داری سے’’ آرکٹک ایل این جی2 ‘‘ منصوبے کیا ہے۔
فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ اعلان روسی وزیر توانائی الیگزینڈر نووک اور روس کی سب سے بڑی گیس کمپنی نوواٹک کے چیف ایگزیکٹو آفیسر لیونڈ میخلیسن نے روسی شہر ولادیووستوک میں ایسٹرن اکنامک فورم کے موقع پر کیا۔
نوواٹک کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نے کہا کہ گلوبل مارکیٹ کے 10فیصد اہداف کے حصول کے لیے آرکٹک ایل این جی2 منصوبے پر 21 بلین ڈالر لاگت آئے گی جس میں فرانس کی آئل اینڈ گیس کمپنی ٹوٹل ایس اے، چین کی سی پی این سی اور سی این او او سی اور جاپان کے ساتھ شراکت داری کی جائے گی، یہ منصوبہ 2023ء اور 2025 ء کے درمیان مکمل کیا جائے گا۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here