فیئٹ کمپنی کے ٹریکٹرز کی پیداوار میں جولائی کے دوران 36.4 فیصد کمی، فروخت میں 37.83 فیصد اضافہ

936

اسلام آباد: جولائی 2019ء کے دوران فیئٹ کمپنی کے ٹریکٹرز کی پیداوار میں 36.4 فیصد کی کمی جبکہ فروخت میں 37.83 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ پاکستان آٹو موٹیو مینو فیکچررز ایسوسی ایشن (پاما)کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ جولائی 2018ء کے دوران فیئٹ کمپنی کے ٹریکٹرز کی پیداوار 1179 یونٹس رہی جبکہ جولائی 2019ء کے دوران فیئٹ کمپنی کے ٹریکٹرز کی پیداوار 864 یونٹس تک کم ہو گئی۔
اس طرح جولائی 2018ء کے مقابلہ میں جولائی 2019ء کے دوران فیئٹ کمپنی کے ٹریکٹرز کی پیداوار میں 315یونٹس یعنی 36.4 فیصد کمی واقع ہوئی۔پاما کی رپورٹ کے مطابق جولائی 2018ء کے دوران فیئٹ کمپنی کے ٹریکٹرز کی فروخت 814یونٹس تھی جو جولائی 2019ء کے دوران 1122یونٹس تک بڑھ گئی۔اس طرح جولائی 2018ء کے مقابلہ میں جولائی 2019ء کے دوران فروخت میں 308یونٹس یعنی 37.83 فیصد کا اضافہ ہوا۔ واضح رہے کہ رواں مالی سال کے ابتدائی ماہ جولائی 2019ء میں کمپنی کی پیداوار میں 36.4فیصد کی کمی کے باوجود فروخت میں 37.83فیصد کا حوصلہ افزا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here