ایل این جی اسکینڈل، کاروباری شخصیت اقبال احمد گرفتار

649

لاہور: نیب کراچی کی ٹیم نے ایل این جی اسکینڈل میں ملوث ہونے پر کاروباری شخصیت اقبال ظفر الدین احمد کو لاہور سے گرفتار کرلیا۔
نیب ذرائع کےمطابق اقبال ظفر الدین احمد کو الحمرا کے قریب ان کے دفتر سے گرفتار کیا گیا۔
اقبال ظفرالدین احمد پاکستان کے ‘گیس کنگ’ کیسے بنے؟
نیب کراچی کی ٹیم کی قیادت ایڈیشنل ڈائریکٹر نعمان مشتاق نے کی، اقبال احمد، ڈاکٹر عاصم اوردیگر کیخلاف 17 ارب روپے کی کرپشن سے متعلق ریفرنس دائرہے۔
اقبال احمد کو راہداری ریمانڈ کے لئے مقامی عدالت میں پیش کیا جائے گا، جس کے بعد انہیں کراچی منتقل کردیا جائے گا۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ نیب عدالت نے اقبال احمد کی بیرون ملک جانےکی درخواست مسترد کردی تھی،انہوں نے یکم ستمبر سے 15 اکتوبر تک چین جانے کی اجازات طلب کی تھی۔
واضح رہے کہ ایل این جی اسکینڈل کیس میں پاکستان مسلم لیگ نون کے رہنما اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سمیت نون لیگ سندھ کے جنرل سیکرٹری اور سابق وزیر خزانہ ڈاکٹر مفتاح اسماعیل اور سابق ایم ڈی پی ایس او شیخ عمران الحق پہلے سے ہی جسمانی ریمانڈ پر نیب راولپنڈی کی حراست میں ہیں۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here