اسلام آباد: چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) شبر زیدی نے کہا ہے کہ ملک میں انکم ٹیکس فائلرز کی تعداد 25 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کوشش کررہے ہیں کہ ایسا مرکزی نظام آجائے جس سے معلوم ہو سکے کہ کتنا پیسہ منتقل ہو رہا ہے۔
شبر زیدی نے کہا کہ قومی شناختی کارڈ کی شرط موجود ہے لیکن کارروائی کا سلسلہ ستمبر تک روک دیا گیا ہے، ٹیکس نیٹ بڑھانے کیلئے ڈاکٹرز، انجینئرز اور تعلیمی اداروں کو بھی نوٹسز جاری کیے ہیں۔
انہوں نے واضح کیا کہ ملک میں جو بھی سیکٹر آمدنی پیدا کرتا ہےاسے ٹیکس دینا ہو گا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ بے نامی اثاثوں کی تلاش کے لئے وزیراعظم عمران خان نے سخت احکامات دیئے ہیں تاہم انہیں ڈھونڈنا آسان نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ بے نامی اثاثے ابھی تک عدالت کے ذریعے سامنے آئے ہیں، ان پر کارروائیاں مزید تیز ہوں گی۔