لاہور ہائیکورٹ نے ٹیکسٹائل انڈسٹری سے بجلی کے بلوں میں انکم ٹیکس وصولی روکدی

685

لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے ٹیکسٹائل انڈسٹری سے بجلی کے بلوں میں انکم ٹیکس وصولی سے روکتے ہوئے ایف بی آر اور لیسکو سے جواب طلب کر لیا۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عابد عزیز شیخ نے یاسر اکرم کی درخواست پر سماعت کی۔
درخواست گزار کی جانب سے موقف اپنایا گیا کہ کمرشل صارفین سے سیکشن 235 بی کے تحت ماہانہ بلوں میں انکم ٹیکس وصول کیا جاتا ہے۔ زیرو ریٹڈ ٹیکسٹائل انڈسٹری سے انکم ٹیکس ماہانہ بلوں میں وصول نہیں کیا جا سکتا۔ استدعا ہے کہ لیسکو اور ایف بی آر کو انکم ٹیکس وصولی سے روکا جائے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here