ایوان صنعت و تجارت فیصل آباد کی کارپوریٹ اور ایسوسی ایٹ کلاس کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا مرحلہ مکمل

27 امیدوار میدان میں آگئے،خواتین کی مخصوص نشست پر واحد امیدوارہ قراة العین ہیں

788

فیصل آباد: ایوان صنعت و تجارت فیصل آباد کی کارپوریٹ کلاس کی 7 اور ایسوسی ایٹ کلاس کی 7 نشستوں کیلئے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا مرحلہ آج بروز پیر کو مکمل ہو گیا ہے اور اہل امیدواروں کی فہرست بھی جاری کر دی گئی ہے۔ 14نشستوں کیلئے 27امیدوار میدان میں ہیں تاہم خواتین کی ایک مخصوص نشست پر واحد امیدوارہ قراة العین کے مقابلے میں کسی نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کروائے۔
فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سالانہ انتخابات برائے سال 2019-20ء کے انعقاد کیلئے مقرر کی گئی ترجمان الیکشن کمیٹی کے مطابق کارپوریٹ کلاس کی 7 نشستوں کیلئے جن 8 امیدواران نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں ان میں محمد امین آف میسرزمہربان فیبرکس (پرائیویٹ) لمیٹڈ، محمود الحسن آف میسرز نیشی ٹیکس انٹرپرائزز، عارف احسان ملک آف میسرز غنی انٹرنیشنل ، شیخ خلیل قیصر آف میسرز شمس برادرز (پرائیویٹ) لمیٹڈ، محمد عبداللہ قادری آف میسرز ستارہ لیبلز (پرائیویٹ ) لمیٹڈ، کاشف ضیا، آف میسر ز لاہور فیشنز، عبدالرحمن آف میسرز فاسٹ فیڈ (پرائیویٹ ) لمیٹڈ اور محمد اسلم آف میسرز پاور کیمیکل انڈسٹریز لمیٹڈ شامل ہیں ۔
انہوں نے بتایا کہ ایسوسی ایٹ کلاس کی 7 نشستوں کیلئے جن 19امیدواروں نے کاغذات نامزدگی فارم جمع کروائے ہیں ان میں را نا سکندر اعظم آف میسرز راؤ کارپوریشن، چوہدری طلعت محمود آف میسرز طلعت محمود کلاتھ کٹ پیس ڈیلر، بابر شہزاد آف میسر ز بابر شہزاد اینڈ ثاقب شہزاد، ایوب اسلم منج آف میسرز منج کمیشن شاپ، خرم اخلاق آف میسرز مبارک ٹیکسٹائلز، ڈاکٹر سجاد ارشد آف میسرز ڈاکٹر سجاد ارشد پولٹری فارمز، خرم شہزاد آف میسرز پیپر کلب، اشفاق اشرف آف میسرز اشرف اینڈ کمپنی، محمد عاطف منظور آف میسرز عاطف انٹرپرائزز، محمد طیب مغل آف میسرز طیب اینڈ برادرز، رانا محمد اسلم آف میسرز زم زم انٹرنیشنل، مظہر حسین آف میسرز مظہر حسین کٹ پیس مر چنٹ ، محمد یعقوب اعوان آف میسرز عاصم اولڈ سپئرپارٹس ڈیلرز، رزاق علی آف میسرز سردار اینڈ سنز اولڈ پارٹس، محمد نثار افضل آف میسرز الخیرآٹوز، گلزار احمد آف میسرز آئیڈیل جیولرز، الطاف حسین آف میسرز لک اینڈ چوائس، طاہر یامین آف میسر ز ایم یامین ٹریڈرزاور تنویر ریاض آف میسرز فرینڈز ٹریڈرز شامل ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ خواتین کی ایک مخصوص نشست کیلئے صرف ایک ہی امیدوار قراة العین آف میسرز ایتھم کالج نے کاغذات نامزدگی داخل کروائے ہیں۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here