پاکستان فری لانسنگ میں اضافے میں بھارت کو پیچھے چھوڑتے ہوئے چوتھے نمبر پر آگیا ہے۔
ترجمان پنجاب آئی ٹی بورڈ کے مطابق بین الاقوامی ای پیمنٹ کمپنی پایونیر نے فری لانسنگ میں سرفہرست 10 ممالک کی رینکنگ جاری کی ہے جس کے مطابق پاکستان چوتھے اور بھارت ساتویں نمبر پر ہے۔
ترجمان آئی ٹی بورڈ کے مطابق پاکستان میں گزشتہ برس کے مقابلے میں رواں سال فری لانسنگ میں 47 فیصد اضافہ ہوا اور سرکاری شعبہ ملک میں فری لانسنگ کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔
پنجاب کا ای روزگار فری لانسنگ پروگرام زرمبادلہ میں اضافے اور بیروزگاری میں کمی کا باعث بن رہا ہے، ای روزگار سے فارغ التحصیل 12 ہزار نوجوان انٹرنیٹ سے کام کر کے 14 کروڑ روپے کما چکے ہیں۔