کفایت شعاری مہم: تمام وزارتوں میں نئی گاڑیاں خریدنے اور نئی بھرتیوں پر پابندی

628

وفاقی حکومت نے تمام وزارتوں اور ڈویژنوں میں گاڑیوں کی خریداری، ملازمتوں کی نئی اسامیوں پر پابندی عائد کردی ہے۔ تاہم موٹرسائیکل کی خریداری کو استثنیٰ حاصل ہوگا۔

گاڑیوں پر پابندی تمام موجودہ اور ترقیاتی اخراجات کے لیے بھی ہوگی، وزارت خزانہ کے جاری میمورنڈم میں سرکاری محکموں کوہدایات جاری کر دی گئی ہیں جن کا اطلاق فوری طور پر کر دیا گیا ہے۔

وزارتوں و ڈویژنوں میں نئی گاڑیوں اور نئی اسامیوں کی ناگزیر ضروریات کا جائزہ لینے کیلیے ایڈیشنل سیکریٹری خزانہ (اخراجات)کی سربراہی میں 7 رکنی کمیٹی قائم کردی ہے۔

میمورنڈم کے مطابق ترقیاتی منصوبوں اور مجاز اتھارٹی کی منظوری کے علاوہ ہرقسم کی نئی اسامیوں کی تخلیق پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے، مجاز افسران کو صرف ایک اخبار ، میگزین تک محدود کر دیا گیا ہے ، سرکاری اداروں کے پرنسپل اکائونٹنگ افسران بجلی ، گیس ، ٹیلی فون ، پانی وغیرہ کے بلوں ، اثاثہ جات کی خریداری کے اخراجات ، مرمتی کاموں اور دیگر آپریشنل اخراجات کو کم سے کم سطح پر رکھنے کو یقینی بنائیں اور مالی سال کے لیے مختص کردہ بجٹ کے اندر رہتے ہوئے کم سے کم اخرجات کریں۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here