کاروباری ہفتے کے پہلے روز اسٹاک مارکیٹ میں 797 پوائنٹس کا اضافہ

650

اسلام آباد: پاکستان اسٹاک ایکسچینج 797 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 29 ہزار 562 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔
کاروباری ہفتہ کے پہلے روز پیر کو اسٹاک مارکیٹ کا آغاز مثبت زون میں ہوا اور آج سارا دن کاروبار مثبت زون میں ہی ٹریڈ کرتا رہا۔
کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کا آغاز 28 ہزار 764 پوائنٹس پر ہوا اور ابتدا میں 100 انڈیکس مثبت زون میں ٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔ آغاز میں ہی انڈیکس میں 47 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تاہم جلد ہی کاروبار منفی زون میں چلا گیا اور 100 انڈیکس میں 89 پوائنٹس کی کمی بھی نظر آئی۔
ابتدائی ایک گھنٹے کے بعد کاروبار مسلسل مثبت زون میں ہی ٹریڈ کرتا نظر آیا اور کے ایس ای 100 انڈیکس میں 845 پوائنٹس تک کا اضافے کے ساتھ 29 ہزار 609 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا تاہم کاروبار کا اختتام 797 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 29 ہزار 562 پوائنٹس پر ہوا۔
کاروبار کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس میں 76,330,110 شیئرز کی لین دین ہوئی جس کی مالیت پاکستانی روپوں میں 3,653,406,740 بنتی ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here