پاکستان اور آسٹریلیا تجارتی تعلقات بڑھانے پر متفق

703

اسلام آباد: سیکریٹری کامرس سردار احمد نواز سکھیرا نے کہا ہے کہ آسٹریلین مارکیٹ میں پاکستان مصنوعات پر ٹیرف کے فرق کی وجہ سے گزشتہ کئی سالوں سے پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین تجارت اس سطح پر نہیں پہنچ سکی جس سطح پر ہونی چاہیے تھی۔

جمعہ کو وزارت کامرس میں آسٹریلوی ہائی کمشنر ڈاکٹر  جیفری شا سے گفتگو کرتے ہوئے احمد نواز سکھیرا نے کہا کہ آسٹریلیا پاکستان کو اپنی مارکیٹ میں ترجیحی بنیادوں پر رسائی دے یا پھر آسٹریلین سسٹم آف ٹیرف پریفرنسز کو تبدیل کرے تاکہ پاکستان آسٹریلیا کیساتھ تجارت سے فائدہ اٹھا سکے۔

انہوں نے دونوں ممالک کی کاروباری برداری کے مابین ڈیری اینڈ کیٹل فارمنگ اور سروسز کے شعبوں میں تعلقات بڑھانے کی ضرورت پر بھی زور دیا، انہوں نے چائنا پاکستان فری ٹریڈ ایگریمنٹ اور سی پیک کی ترقی کے حوالے سے پاکستان میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع سے بھی آسٹریلوی ہائی کمشنر کو آگاہ کیا۔

اس موقع پر آسٹریلوی ہائی کمشنر ڈاکٹر جیفری شا نے دونوں ملکوں کے مابین جوائنٹ وینچرز اور ٹیکنالوجی کے ذریعے تعلقات کو فروغ دینے سے اتفاق کیا، انہوں نے آسٹریلوی حکومت کی جانب سے پاکستان میں کیپسٹی بلڈنگ کے مخلتف منصوبوں سے آگاہ کیا۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here