ٹیکس ادا نہ کرنے والوں کو گیس کنکشن نہیں ملیں گے: ایف بی آر

انکم ٹیکس آرڈی نینس کے تحت جو کنزیومر ٹیکس پئیر لسٹ میں شامل نہیں انہیں گیس کے کمرشل اور صنعتی کنکشن نہ دئیے جائیں: شبر زیدی کے گیس کمپنیوں کے مینجنگ ڈائریکٹرز کو خط

888

اسلام آباد: چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) شبر زیدی نے گیس کمپنیوں کو خط لکھا ہے کہ ٹیکس نا دینے والے صارفین کو کمرشل اور صنعتی کنکشن نہ دئیے جائیں۔

شبر زیدی نے سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ اور سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ کے مینجنگ ڈائریکٹرز کو خطوط لکھ کر کہا ہے کہ انکم ٹیکس آرڈی نینس کے سیکشن 181A کے تحت جو کنزیومر ٹیکس پئیر لسٹ میں شامل نہیں انہیں گیس کے کمرشل اور صنعتی کنکشن نہ دئیے جائیں۔

سیکشن 181A کے مطابق کسی بھی غیر رجسٹرڈ شخص کو کمرشل یا صنعتی مقصد کیلئے گیس یا بجلی کا کنکشن نہیں دیا جاسکتا۔

شبر زیدی نے اپنے خطوط میں کہا ہے کہ کمرشل اور صنعتی مقاصد کیلئے گیس استعمال کرنے والے بے شمار ایسی لوگ موجود ہیں جو ایف بی آر کی ایکٹو ٹیکس پئیر لسٹ میں شامل نہیں۔ انہوں نے گیس کمپنیوں سے کمرشل اور صنعتی کنکشن استعمال کرنے والوں کی فہرست بھی طلب کرلی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایسے تمام صارفین کو انکم ٹیکس قوانین کے مطابق آگاہ بھی کردیا جائیگا۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here