ایف بی آر کا 30 ستمبر تک تاجروں کیخلاف کارروائی نہ کرنے کا فیصلہ

593

اسلام آباد: چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) شبر زیدی نے کہا کہ 30 ستمبر تک تاجروں کیخلاف کوئی کارروائی نہیں جائے گی۔

جمعرات کوانہوں نے تاجروں کے مختلف وفود سے ٹیکس سے متعلق مسائل پر ایک اجلاس کے دوران تبادلہ خیال کیا۔

اجلاس کے بعد ایک مراسلے میں ایف بی آر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ محض انفارمیشن کی بنیاد پر 30 ستمبر 2019 تک تاجروں کیخلاف انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 اور سیلز ٹیکس ایکٹ 1990ء کے تحت کسی قسم کی کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی جائیگی۔

چھوٹے کاروباروں اور دکانوں پر ٹیکس سے متعلق سکیم کو حتمی شکل دینے کیلئے تاجر تنظیموں سے مشاورت کی جائے گی اور اس سلسلے میں مختلف تاجر تنظیموں نے ایک ڈرافٹ بھی ایف بی آر کو تیار کرکے دیا ہے جسے زیر غور لایا جائے گا۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here