چیئرمین ایف بی آر نے بینکوں سے بے نامی اکاؤنٹس کی تفصیلات طلب کر لیں

536

چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی کی جانب سے تمام بینکوں کے سربراہوں کو خط لکھا گیا ہے جس میں بے نامی اکاؤنٹس کی معلومات 15 روز میں ایف بی آر کو فراہم کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔
شبر زیدی نے بینک سربراہوں کو لکھا کہ ایف بی آر اکاؤنٹ ہولڈرز سے براہ راست رابطہ نہیں کرنا چاہتا، ہم چاہتے ہیں کہ بینک اپنے اکاؤنٹ ہولڈرز سے بے نامی اکاؤنٹس کی تفصیلات خود طلب کرے، بے نامی اکاؤنٹس پر فراہم کردہ معلومات خفیہ رکھی جائیں گی۔
چیئرمین ایف بی آر نے لکھا کہ ایف بی آر بے نامی ایکٹ 2017 کے تحت بے نامی اکاؤنٹس کی نشاندہی کا ذمہ دار ہے۔
انہوں نے خط میں لکھا کہ ایف بی آر اور بینک مل کر کام کریں تو بہتر نتائج حاصل کیے جا سکتے ہیں۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here