کراچی: ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ سونے کی فی تولہ قیمت 1300 روپے اضافے کے بعد 80 ہزار 300 روپے ہوگئی ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 1114 روپے اضافے سے 68 ہزار 844 روپے ہوگئی۔
دوسری جانب فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 51 پیسے مہنگا ہوگیا اور اس کی قیمت 157.37 سے بڑھ کر 157.88روپے ہوگئی۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 70 پیسے مہنگا ہوا ہے اور اس کی نئی قیمت 158.50روپے ہوگئی ہے۔