لاہور:پنجاب حکومت نے میٹرو بس سروس کے کرایوں میں 10 روپے اضافے کا فیصلہ کرلیا جس کا اطلاق یکم جولائی سے ہوگا جبکہ میٹرو بس اتھارٹی کیلئے سبسڈی میں 1.5 ارب کمی ہوگی تاہم یہ پیشرفت اسمبلی کی منظوری سے مشروط ہے.
تاہم سیکرٹری ٹرانسپورٹ سید جاوید اقبال نے کہا ہے کہ حکومت نے کرایہ میں اضافے کی تجویز اسمبلی کی منظوری سے مشروط کردی ہے، انہوں نے کہا یہ تجویز محکمہ ٹرانسپورٹ کی طرف سے دی گئی تھی لیکن حکومت نے منظور نہیں کی اور بجٹ میں شامل کر کے اسے اسمبلی کی منظوری سے مشروط کر دیا ہے.
کرائے میں اضافے کی تجویز سبسڈی پر بوجھ کم کرنے کیلئے دی تھی، محکمہ خزانہ پنجاب کے مطابق کرایوں میں اضافہ کے بعد سالانہ سبسڈی میں ایک سے ڈیڑھ ارب روپے کی کمی ہو گی۔