برلن: جرمن حکومت نے عوام کو ای اسکوٹر چلانے کی قانونی اجازت دے دی ہے جس کے بعد الیکٹرک اسکوٹر 15جون سے سیفٹی ضوابط کے تحت چلانا ممکن ہو گیا ہے۔
الیکٹرک سکوٹر کے استعمال کے تمام قواعد و ضوابط جرمنی کی وزارت انصاف نے گزشتہ روز جاری کر دیے ہیں۔
ان ضوابط کے مطابق الیکٹرک اسکوٹر 14 سال یا اس سے زائد عمر کے افراد کو چلانے کی اجازت ہو گی۔ یہ سائیکلنگ کے مقررہ راستے یا سڑک پر چلایا جا سکتا ہے۔
دوسری جانب الیکٹرک اسکوٹر کے استعمال کے ساتھ سلامتی کے خدشات بھی ابھرے ہیں اور اس کی وجہ گزشتہ منگل کو پیرس میں ای اسکوٹر سوار کی بس حادثے میں ہلاکت ہے۔