پاکستان سرمایہ کاروں کیلئے پرکشش ملک ہے، وزیر اعظم عمران خان کا شنگھائی تعاون تنظیم کی سربراہان کونسل سے خطاب

ایس سی او کلچرل اور ٹورازم کوریڈور بنانے کی تجویز دیتاہوں، وائٹ کالر کرائم اور تنازعات کے خاتمے کیلئے تنظیم کوکرداراداکرناہوگا، عمران خان

913

بشکیک : وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان سرمایہ کاروں کیلئےایک پرکشش ملک ہے، ایس سی او کلچرل اور ٹورازم کوریڈور بنانے کی تجویز دیتاہوں، وائٹ کالر کرائم اور تنازعات کے خاتمے کیلئے شنگھائی تعاون تنظیم کوکرداراداکرناہوگا۔

شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس کے دوسرے روز خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ اس تنظیم کے مستقبل کا سفرجاری رہےگا، تاہم علاقائی تنازعات کےخاتمے کیلئے شنگھائی تعاون تنظیم کوکردار ادا کرناہوگا، ایس سی او کلچرل اور ٹورازم کوریڈور بنانے کی تجویز دیتاہوں، ایس سی او ممالک کوباہمی رابطوں کو بہتر بناناچاہیے اور فوڈ سیکیورٹی اور صحت کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دیا جائے۔

عمران خان نے کہا کہ پاکستان سرمایہ کاروں کیلئے ایک پرکشش ملک ہے، پاکستان میں متحرک افرادی قوت موجودہے۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ وائٹ کالر کرائم کے خاتمے کیلئے شنگھائی تعاون تنظیم کو اہم اقدامات کرنے چاہئیں، کرپشن کے خاتمے کیلئے فریم ورک بنانا ہوگا، پہلی بار ایشیاء عالمی تجارت کا محور اور مرکز بن رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا ہم ان چند ملکوں میں سے ہیں جنہوں نے دہشت گردی کیخلاف اقدامات کیے، ایس سی او کے انسداددہشت گردی پروگرام میں شامل ہیں، پاکستانی سیکیورٹی اداروں نےدہشتگردی کیخلاف قربانیاں دیں، ایشیا کے بنیادی تنازعات حل کئے بغیرترقی ممکن نہیں ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ خارجہ پالیسی تمام ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات پرمشتمل ہے، سی پیک کےدوسرے مرحلے کا آغازکر دیاگیا ہے، خطےمیں وسیع تجارت کےنئےمواقع سامنے آرہے ہیں۔

سمٹ سے قبل وزیراعظم عمران خان اور چین کے صدر شی جن پنگ کے درمیان وفود کی سطح پر ملاقات ہوئی جس میں سی پیک، دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو کی گئی۔

وزیر اعظم عمران خان نے چینی صدر سے ملاقات میں مشکل وقت میں تعاون فراہم کرنے پر اظہار تشکر کیا جبکہ چینی صدرنے دہشتگردی کیخلاف پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی۔

سرکاری اعلامیہ کے مطابق چینی صدر نے خطےمیں قیام امن کےلئے پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی اور ترقی کےنئے سفرمیں پاک چین کمیونٹی میں رابطوں کےفروغ کافیصلہ کیا گیا.

دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعلقات کی موجودہ صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا اور ساتھ ہی وزیراعظم عمران خان نے چینی صدرکوپاکستان کی بھرپورحمایت کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا پاکستان چین کیساتھ ہرشعبےمیں تعاون جاری رکھےگا، سی پیک منصوبہ کی تکمیل حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔

اس سے قبل ترجمان دفترخارجہ نے اپنے بیان میں کہا تھا وزیراعظم عمران خان کی چینی صدر سےگرمجوش ملاقات ہوئی ، ملاقات ایس سی اورکونسل کےسربراہ اجلاس کی سائیڈلائن پر ہوئی، جس میں دوطرفہ تعلقات،علاقائی اورعالمی امورپرتبادلہ خیال کیا گیا۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here